SPORTS

یورو کپ میں پینلٹی کک ضائع ہونے پر انگلش سیاہ فام کھلاڑیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

وقت اشاعت :13جولائی2021

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لندن ۔ یورو کپ میں پینلٹی کک ضائع ہونے پر انگلش سیاہ فام کھلاڑیوں کے خلاف  احتجاجی مظاہرے، لندن میدان جنگ بن گیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کے مطابق یوروکپ  فائنل میں انگلینڈ کے تین سیاہ فام کھلاڑیوں کے پینلٹی ککس ضائع کرنے پر فسادات پھوٹ پڑے۔ لندن میں مختلف علاقوں سے 45افراد   کوگرفتار کرلیا گیا۔ سفید فا م برطانوی  باشندوں نے سیاہ فا م کھلاڑیوں کو نسلی منافرت کا نشانہ بنایا ۔جیڈن سانچو، مارکس ریشفورڈ اور بوکایو ساکا نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں غلطی کی تھی ۔جس پر ان کو سوشل میڈیا پر بھی گالم گلوچ کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف  برطانوی  وزیراعظم  بورس جانسن نےکہا ہے کہ  یوروکپ فائنل کا نتیجہ دل توڑنے والا تھا۔ انگلش کھلاڑیوں نے ہیروز کی طرح میچ کھیلا  ۔ سیاہ فام کھلاڑیوں پر اس طرح تنقید نہیں ہونی چاہیے ۔

Related Articles

Back to top button