SUPER LEADS

افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار پاکستان کوٹھہرانا شدید نا انصافی ہے ، وزیراعظم

وقت اشاعت :17جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، تاشقند۔ افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار پاکستان کوٹھہرانا شدید نا انصافی ہے ، وزیراعظم نے اشرف غنی کے الزامات کی تردید کر دی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کا م کے مطابق تاشقند میں افغان صدر کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کے لئےکوششیں کیں ۔ پاکستان کی نیک نیتی سب کو نظر آنی چاہیے ۔ اشرف غنی نے سراسر بے بنیاد الزامات لگائے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ملک افغان امن کےلیے سب سے زیادہ کوششیں کررہاہے تو وہ پاکستان ہے۔ ہم نے اس ضمن میں بہت قربانیاں دی ہیں ۔ طالبان سے ہم نے ماضی میں بات چیت کرنے کا کہا تھا ۔ آج سب مذاکرات کی بات کر رہے ہیں ۔ اصولی طور پر یہ ڈائیلاگ بہت پہلے ہونے ضروری تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب طالبان کو افغانستان میں فتح نظر آ رہی ہے تو وہ اب ہماری بات کیوں سنیں گے؟ طالبان اس موقع پر کیسے سمجھوتا کر سکتےہیں ۔ جب افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ نیٹو افواج موجود تھیں تب مذاکرات کیوں نہیں کئے گئے ؟

  تاشقند میں وسطی اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے کانفرنس منعقد کی گئی جس میں عمران خان، ازبک صدر، افغان صدر   سمیت خطے کے ممالک کے اہم عہدیداران اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان نے بطور مبصر شرکت کی ۔

Related Articles

Back to top button