دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ امریکا سکتے کے عالم میں ہے ، ٹیکنالوجی اور وسائل دھرے رہ گئے ، شاہ محمودقریشی کا دعویٰ ، پاکستان کا موقف بیان کر دیا۔
دی سپر لیڈڈاٹ کام کے مطابق وزیر خارجہ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ہمارے موقف کی تائید کرے گی ۔ طالبان کے خلاف جنگ میں امریکا کو کچھ حاصل نہیں ہوا۔ امریکا اس وقت سکتے کی حالت میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کاموقف انتہائی ٹھوس اور قابل تعریف ہے ۔
عمران خان نے اپنے انٹرویوز میں دنیا پر واضح کر دیا کہ طالبان کے خلاف طاقت کا استعمال کسی کے مفاد میں نہیں تھا۔ پر امن افغانستان میں ہی ہمسائیہ ممالک کا مفاد ہے ۔ افغانستان میں یہ صورتحال راتوں رات پیدا نہیں ہوئی، اس کا طویل پس منظر ہے ۔ امریکا اب حیران ہے کہ 20 سال میں ان کی ٹیکنالوجی اور وسائل دھرے رہ گئے، ہم کہتے تھے کہ انخلا ضرور کریں لیکن بتدریج کریں۔ کچھ قوتیں پاکستان کو نشانہ بنانا چاہتی ہیں ہمیں ان کا علم ہے۔ یہ قوتیں چاہتی ہیں کہ افغانستان کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالا جائے۔