BREAKINGSUPER LEADS

پی ڈی ایم کا ملک میں پھرانتخابات کرانے کا مطالبہ

وقت اشاعت :10اکتوبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ پی ڈی ایم کا ملک میں پھرانتخابات کرانے کا مطالبہ، شہباز شریف اور مولانا کی ایک اہم مشاورتی بیٹھک میں   لانگ مارچ پر بات چیت ہوئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق فضل الرحمان  شہباز شریف کے گھر آ پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ اس موقع پر  حکومت مخالف تحریک پرتبادلہ خیال ہوا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو  بیڈز نہیں مل رہے۔ صورتحال  تباہی کی جانب جارہی ہے ۔ اس حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنے  میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ ہر نیا دن تباہی کی نئی داستان رقم کر رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

مولانا فضل الرحمان نے کہا ن لیگ اب بھی لانگ مارچ نہیں کرے گی تو  تحریک کو دھچکا پہنچے

گا۔انہوں نے لانگ مارچ سے قبل روڈ کارواں نکالنے کی تجویز دے دی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  ملک میں تمام ادارے تباہ  ہوچکے ہیں۔ڈاکٹرز، اساتذہ، کسان ، مزدور سمیت ہر طبقہ مشکلات کا شکار ہے۔ مودی  اتنا نقصان  نہیں پہنچا سکا جتنا عمران خان نے  پہنچایا ۔ پی ڈی ایم اپنے اہداف  اور مقاصد کیلئے سنجیدہ اور متحرک ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Related Articles

Back to top button