BREAKINGSPORTS

پاکستانی ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، بھارتی ٹیم کو ہرا کر خطرے کی گھنٹی بجا دی

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، دبئی ۔ پاکستانی ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، بھارتی ٹیم  کو ہرا کر خطرے کی گھنٹی بجا دی ، ہر کوئی اس جیت پر حیران رہ گیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان نے ورلڈ کپ  کا آغاز ہی یکطرفہ مقابلے سے کیا ہے ۔ بھارت کو پہلی مرتبہ دس وکٹوں سے ہر اکر آؤٹ کلاس کر دیا۔ اس میچ میں پاکستانی کھلاڑی پوری طرح چھائے رہے ۔ بابر اعظم نے ٹاس جیت  کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتو کرکٹ ماہرین کو یہ فیصلہ کچھ عجیب لگا۔ بیٹنگ  کے لئے انتہائی سازگار وکٹ پر مضبوط بیٹنگ لائن اپ والی بھارتی ٹیم کو پہلے کھلانا خطرناک ہو سکتا تھا کیونکہ پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز میں خامیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ مگر بابر اعظم نےا پنے فیصلے کی خوب لاج رکھی اور گیم پلان کے مطابق بھارت کو ٹف ٹائم دیا۔ شاہین آفریدی کا پہلا اور آخری  سپیل تباہ کن رہا۔ انہوں نے پہلے اوور میں ہی روہت شرما کو فل لینتھ بال پر  آؤٹ کر کے  اپنی دھاک بٹھا دی ۔  لوکیش بھی ان سوئنگ    کو سمجھ نہ سکے اور کلین بولڈ ہو گئے ۔ میچ کے اہم مرحلے میں شاہین آفریدی نے کوہلی کو سلو باؤنسر مار کر آؤٹ کرا دیا۔  دوسرے اینڈ سے حسن علی بھی ایکشن میں دکھائی دیئے  انہوں نے  دو  کھلاڑیوں کو اہم موقع پر آؤٹ کیا جس سے بھارتی ٹیم 152رنز تک محدود رہی ۔ جواب میں بابر اعظم اور محمد رضوان آئے اور بھارتی بالروں کو کلب کے  کھلاڑی سمجھتے ہوئے وکٹ کے چاروں طرف سٹروکس مارتے چلے گئے ۔ کسی بھی موقع پر بھارتی بالر ان دو کھلاڑیوں کو اپنے دباؤ میں نہ لا سکے ۔ قومی کپتان نے نصف سنچری چھکا لگا کر مکمل کی  جبکہ  رضوان کی بھی برق رفتار اننگز شائقین کو خوب پسند آئی ۔ انہوں نے   ناقابل شکست 79رنز سکور کئے ۔ شاہین آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button