دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ آپ کچھ دنوں سے بیک فٹ پر ہیں ، وزرا ایک ساتھ نظر نہیں آتے ، وزیراعظم کے پی ٹی آئی کور کمیٹی میں شکوے ، مورال ہائی کرنے کی کوشش کی ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پیر کےروز پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت وزیراعظم نے کی ۔ اجلاس میں پنجاب اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ، وزرا اور پی ٹی آئی کے چند سینئر ارکان اسمبلی نے شرکت کی ۔ کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کھل کر پارٹی رہنماؤں سے گلے شکوے کئے ۔ وزیراعظم نے وزرا کو کالعدم ٹی ایل پی کے معاہدے پر بات کرنے سے روک دیا۔
عمران خان نے کہا ملکی اور سیاسی معاملات پر سب کو یک زبان ہونا چاہیے ۔انہوں نے وزرا کو مخاطب کر کے شکوہ کیا کہ آپ لوگ ایک ساتھ نظر نہیں آتے ۔ چند ہفتوں سے وزرا اور پارٹی قیادت فرنٹ فٹ پر نظر نہیں آئی ۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے معاملے پر سب کو فواد چودھری اور اعظم سواتی کے ساتھ جانا چاہیے ۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ایم کیو ایم کی بھی مثال دے ڈالی ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے جب میں ایم این اے تھا تو ایم کیو ایم کے اٹھارہ ، اٹھارہ ارکان متحد ہو ایک زبان بولتے تھے۔