BREAKINGPAKISTAN

انٹرنیٹ کے ذریعے خواتین کو عملیات کا جھانسا دے کر نازیبا تصاویر منگوانے والا عامل گرفتار

وقت اشاعت :4جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ انٹرنیٹ کے ذریعے خواتین کو عملیات کا جھانسا دے کر نازیبا تصاویر منگوانے والا عامل گرفتار  کرلیا گیا۔ ملزم کےموبائل سے درجنوں خواتین کی تصاویر برآمد ہو گئیں ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ لاہور کی بڑی کارروائی میں ایک  آن لائن عامل کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔  ملزم نے ایک خاتون سے 50 لاکھ ہتھیائےجس نے ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا۔ عامل صدام حسین نے انٹرنیٹ پر اپنا بلاگ بنا رکھا تھا۔ ملزم جادو ٹونے اور عملیات کا دعویٰ کر کے خواتین کو اپنے جال  میں پھنسا تا تھا۔ عامل نے ایک ایسی ہی خاتون  کو عملیات کے نام پر نازیبا تصاویر بھیجنے کا کہا جس کے بعد ملزم نے خاتون سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے اور بلیک میل بھی کرتا رہا۔

 ایف آئی اے کے مطابق خاتون  نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر آن لائن عامل سے رابطہ  کیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس  نے ایک خاتون سے اس کے شوہر کے ساتھ نازیبا تصاویر  منگوانے کا مطالبہ  بھی کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق عامل کے موبائل فون سے درجنوں خواتین کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں ۔

Related Articles

Back to top button