دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نا اہلی ختم کرنے کی پٹیشن پر وکلا تنظیمیں تقسیم ہوگئیں ، لاہور ہائیکورٹ اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے درخواست واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کا معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھایا تو وکلا تنظیمیں دو حصوں میں بٹ گئیں ۔ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدور نے سپریم کورٹ بار کی پٹیشن کی مخالفت کر دی اور واضح کیا کہ وکلا تنظیمیں کسی کی بی ٹیم نہیں ہیں۔صدر لاہور ہائیکورٹ بار مقصود بٹر نے اعلان کیا کہ تا حیات نا اہلی کی درخواست واپس لیں ورنہ آل پاکستان وکلا کانفرنس بلائیں گ۔وکلا رہنماؤں نے باور کرایا کہ کہ وکلا تنظیمیں کسی سیاست جماعت کے ایجنڈے پر کام نہیں کرتیں۔