دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ حکومت کی کشتی ڈول رہی ہے، ارکان چھلانگیں لگانےکوتیارہیں، مریم نواز نے توپوں کا رخ عمران خان کی جانب کردیا۔
دی سپرلیڈڈاٹ کام کے مطابق مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد ہمارا پہلا قدم ہے۔ ٹیک اپ کون کرے گاوزیراعظم کون ہو گابعدکی بات ہے۔ فی الحال عمران خان کو حکومت سے نکالنا سب کا اولین مقصد ہے ۔ ایوان میں کامیابی کا یقین ہے ۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کر کے کہا کہ عوام میں ضرور جائیں مگر ہیلمٹ پہننا نہ بھولنا کیونکہ عوام اب کسی صورت نہیں برداشت کر رہے ۔ ہمارافرض ہے کہ ملک پر مسلط اس عذاب سے نجات دلائیں۔ حکومتی اتحادی بھی سوچیں ابھی وقت ہے۔ ملک کا برا حال ہوچکا ہے ، عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں یہ ملک تباہ کر چکا ہے ۔ تمام مسائل کی عمران خان پر براہ راست ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے معیشت ، خارجہ ، پانی و بجلی کی وزارت کو تمغے نہیں دیئے ان کو خود بھی معلوم ہے کہ ہر طرف خرابیاں ہیں ۔