دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ ملکی سیاست بڑے تصادم کی جانب بڑھنے لگی ، پی ڈی ایم نے بھی 23مارچ کو لانگ مارچ کی حتمی کال دے دی
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق شہباز شریف کی طرف سے اپوزیشن ارکان کو دیئے گئے عشائیہ میں بڑا اعلان سامنے آگیا۔ مولانا فضل الرحمان نے سخت لہجے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لانگ مارچ کی حتمی کال دے دی ۔ انہوں نے کہا شاہراہ دستور پر عظیم الشان اجتماع ہوگا۔ حکومت فساد کی راہ اختیار کر چکی ہے ۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہمت ہے تو 172ارکان پورے کر کے دکھاؤ۔ ڈنڈے کاجواب ڈنڈے سے ، پتھر کا جواب بھی پتھر سے دیں گے ۔سربراہ پی ڈی ایم نے سپیکر قومی اسمبلی کو بھی غیر جانبدار رہنے کی وارننگ دے دی ۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے سخت لہجے میں کہا اگر سپیکر نے آئینی حدود تجاوز کی تو سخت ردعمل دیں گے ۔ کھلے عام ارکان کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لئے دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔نا اہل حکمرانوں نے پہلے ملک تباہ کیا اب ایک آئینی راستے میں بھی رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں ۔ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے فارن فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ دیا جائے ۔ اس کیس میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ۔ عمران نیازی اس کیس میں مجرم ثابت ہو چکا ہے ۔اب اسے کسی صورت مہلت نہیں ملنی چاہیے ۔