سیلاب کے لئے تیار رہیں۔۔

ملک بھرمیں جاری مون سون  نے قہر ڈھانا شروع کر دیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے ۔

میٹ آفس کے مطابق بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی بڑھ رہی ہے جس سے کئی دیہات متاثر ہوسکتےہیں ۔ اس مرتبہ مون سون کی بارشیں گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس مرتبہ بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی

پاکستان میں ناگہانی آفات پر نظر رکھنے والا ادارہ  این ڈی ایم اے بھی بہتر انتظامات کا دعویٰ کر رہا ہے ۔ حکام کے مطابق  سیلاب کا الرٹ جاری ہو چکا ہے ۔ دستیاب وسائل سے کام لیں گے ۔

حالیہ بارشوں سے چکوال کے کرسال گاؤں میں  مٹی کا تودہ گرگیا ہے جس سے دو خواتین جاں بحق ہو گئیں ۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے خدرزائی میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ۔ کوچ میں سوار مسافروں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔سبی کے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے قریبی علاقوں سے نکل مکانی کا سلسلہ شروع کرا دیا گیا ہے ۔

انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے نمٹنے کےلئے تیار ہیں ۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی بھی مدد حاصل کی جائے گی ۔