BREAKINGSUPER LEADS

اسلام آباد میں 15لاکھ کارکن جمع کرنے کا مشن ۔۔ کیا کھلاڑیوں نے اپنے کپتان کی لاج رکھ لی؟ دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کا لائیو بلاگ

وقت اشاعت :27مارچ2022

ندیم چشتی ، بیورو چیف ، دی سپرلیڈ ڈاٹ کام اسلام آباد۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے عمران خان کے دیئے گئے چیلنج کو پورا کرنے کے لئے بھرپور کوشش کی ۔ اسد عمر کی سربراہی میں جلسہ کی انتظامی کمیٹی نے ذمہ داریاں بانٹے رکھیں ۔ دن رات ایک کیا گیا ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے اس خصوصی کمیٹی کو متحرک رکھنے کے لئے مالی معاملات اپنے ہاتھ میں رکھے ۔ ہربڑے رہنما کو اپنے حلقے سے مخصوص کارکن ساتھ لانے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بعض رہنماؤں  کو تو پچاس ہزار کارکن ساتھ لانے کا بھی ٹارگٹ ملا تاہم بیشتر رہنما ٹارگٹ پورا نہ کر سکے ۔ دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کے مقامی کارکنوں کا جم غفیر جلسے سے ایک روز پہلے ہی متحرک دکھائی دیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس، جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

وقت اشاعت :1700جی ایم ٹی

وزیراعظم نے اسلام آباد جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے پل پل کی رپورٹ لی اور اسد عمر، فیصل جاوید، فواد چودھری، فرخ حبیب اور شہباز گل کو خصوصی ہدایات جاری کیں ۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا پوری قوم ہماری جانب دیکھ رہی ہے۔ حق اور سچ کی فتح ہو چکی ہے ۔ اپوزیشن نے ہماری مقبولیت میں مزید اضافہ کرا دیا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اب پوری طاقت سے ان کے ساتھ مقابلے کا وقت آگیا ہے ۔

اس جلسے نے قیام پاکستان کی جدوجہد کی یاد تازہ کروا دی :  فیصل جاوید

وقت اشاعت :1830جی ایم ٹی

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے پارٹی کے چند رہنماؤں کے ساتھ اس سے قبل جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ وہی جذبہ نظر آرہا ہے جو قیام پاکستان کی جدوجہد کے وقت تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دس لاکھ نہیں پندرہ لاکھ لوگ آرہے ہیں یہ جلسہ تاریخ بدل دے گا۔ ملکی تاریخ میں اتنا بڑا جلسہ کبھی نہیں ہوا۔

فواد چودھری کا ٹویٹ اپوزیشن کے لئے تنقید کا آسان ہدف ٹھہرا

وقت اشاعت :1650جی ایم ٹی

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور ایک سیلفی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کر کے دعویٰ کیا کہ جلسہ ابھی شروع نہیں ہوا مگر پانچ ہزار سے زائد لوگ جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔ ان کے اس ٹویٹ  کے بعد سیاسی مخالفین نے انہیں اپنے ریڈار میں رکھ لیا اور خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹویٹر صارفین نے انہیں غلط قرار دیتے ہوئے عقب میں خالی کرسیوں کی جانب توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی ۔

خواتین کا روایتی جوش و خروش عروج پر رہا

وقت اشاعت :1400جی ایم ٹی

تحریک انصاف کے جلسے سے پہلے خواتین کا بھی روایتی جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ جلسہ گاہ میں خواتین کی بڑی تعداد پہلے ہی موجود رہی اور تصاویر بنواتی رہی ۔ بعض معمر خواتین نے عمران خان کو راہ راست پر قرار دیتے ہوئے اپوزیشن کو قبلہ درست کرنے کا پیغام دیا۔ تحریک انصاف کے جلسے کے لئے خواتین کے لئے ایک الگ پنڈال سجایا گیا۔

Related Articles

Back to top button