BREAKING

کچھ بھی ہو جائے امپورٹڈ حکومت میرا مشن نہیں روک سکتی ، الیکشن کی تاریخ دیں واپس چلے جائیں گے ، عمران خان

وقت اشاعت :26مئی2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ کچھ بھی ہو جائے امپورٹڈ حکومت میرا مشن نہیں روک سکتی ، الیکشن کی تاریخ دیں واپس چلے جائیں گے ، عمران خان نے پیغام دے دیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد پہنچ کر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے وہ الیکشن کی تاریخ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے ۔ امپورٹڈ حکومت نے ملک میں فساد ڈالا ہے ۔ کارکنوں پر تشدد کیا گیا ۔ حالات کی خرابی کی ذمہ داری امپورٹڈ حکومت کے سر ہے جو امریکا کی غلام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غلام حکومت کے آگے نہیں جھکیں گے ۔ کارکن پر امن تھے پولیس نے تشدد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کا اعلان کیا جائے تاریخ دی جائے ۔ جس طرح انہوں نے ملک کے حالات خراب کئے ہیں اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ سازش کے تحت آنے والی حکومت فیصلے نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرح کے حالات کے لئے تیار ہیں ۔ عدالت نے کارکنوں کی رہائی کا حکم دیا تھا مگر انتظامیہ نے ایک نہیں مانی ۔

Related Articles

Back to top button