بدترین ہنگامےکےبعداپوزیشن کےبغیربڑی قانون سازی

دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ بدترین ہنگامےکےبعداپوزیشن کےبغیربڑی قانون سازی  کا اہم مرحلہ کامیاب ہوگیا۔ پارلیمنٹ  کے مشترکہ اجلاس میں  انسداد دہشت گردی اور منی لانڈرنگ ایکٹ منظور ہوگیا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ہی ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی ۔ اپوزیشن ارکان سپیکر کے ڈائس کے سامنے آگئے ۔ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں ۔ اس موقع پر شدید نعرے بازی ہوئی ۔

سپیکر کی جانب سے بل پر بحث کی اجازت نہ ملنےپر اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔ اپوزیشن کی غیر موجودگی میں حکومت باآسانی اینٹی منی لانڈرنگ بل پا س کرانے میں بھی  کامیاب ہوگئی ۔ ایک موقع پر اپوزیشن کی سخت مزاحمت کی وجہ سے سپیکر  کوبل پاس کرانے کےلئے   تحریک پر  ووٹنگ کرانا پڑی ۔ حمایت میں دو سو جبکہ مخالفت  میں ایک سو نوے ووٹ پڑے ۔

یہ بھی پڑھیئے:فوج کا تمسخر اڑانے پر دو سال قید ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا

اسلام  آباد املاک بل کی شق وار منظوری کے دوران  بھی ایوان مچھلی منڈی بنا رہا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی اور حکومتی جماعت   کے ایک رکن میں جھڑپ  بھی ہوئی۔ یوں بدترین ہنگامےکےبعداپوزیشن کےبغیربڑی قانون سازی کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ اس بل کا مسودہ اب صدر مملکت کے پاس رسمی دستخط کے لئے بھیجا جائےگا۔

One thought on “بدترین ہنگامےکےبعداپوزیشن کےبغیربڑی قانون سازی

Comments are closed.