دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، لندن ۔ کامن ویلتھ گیمزمیں 90.18میٹر کی ریکارڈ تھرو، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا، پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ہے ۔ جیولین تھرو میں پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے کسی بھی پاکستانی کی طرف سے نوے میٹر تھرو کا ریکارڈ قائم کر دیاجبکہ مجموعی طور پر سب سے زیادہ سکور کرتے ہوئے پاکستان کو سونے کا تمغہ دلا دیا۔
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو کا فائنل شروع ہوتے ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کی۔انہوں نے پہلی باری میں 86.81 میٹر کی تھرو کر کے اپنے جارحانہ عزائم سے آگاہ کر دیا۔ ارشد ندیم کی دوسری باری ضائع ہوگئی لیکن پاکستانی ایتھلیٹ پھر بھی 86.81 کی تھرو کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہے۔ ارشد ندیم نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی اور کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ مقابلے کے اختتام پر بھی سرفہرست رہے اور میڈل جیت گئے۔ ارشد ندیم کی جانب سے میڈل جیتنے پر وزیراعظم سمیت تمام سیاسی قیادت نے انہیں مبارکباد پیش کرتےہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے