تحریک طالبان پاکستان کاکمانڈر عمر خالد خراسانی افغانستان میں کیسے ہلاک ہوا؟

وقت اشاعت :8اگست 2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، کابل ۔ تحریک طالبان پاکستان کاکمانڈر عمر خالد خراسانی افغانستان میں کیسے ہلاک ہوا؟متضاد اطلاعات سامنے آنے لگیں ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر عمر خالد خراسانی  افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں مارا گیا۔ عمر خالد خراسانی کے ہمراہ کالعدم تنظیم کے مزید 2 کمانڈرز  بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں حافظ دولت اور کمانڈر مفتی حسن شامل ہیں جو پاکستان میں بھی متعدد دھماکوں میں ملوث رہےہیں ۔

کالعدم ٹی ٹی پی نے عمر خالد خراسانی اور دو کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے تینوں کمانڈرز افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل میں گاڑی پر  سفر کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی لینڈ مائن سے ٹکرا گئی۔بعض ذرائع کے مطابق تینوں کمانڈرز کو ایئر سٹرائیک میں نشانہ بنایا گیا ہے تاہم یہ حملہ پاکستان نے کیا ہے یا افغان طالبان نے؟ اس حوالےسے تصدیق نہیں ہو سکی۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے تینوں کمانڈرز افغانستان کے صوبے کنڑ میں تعینات میں روپوش تھےاورمذاکرات کے لیے برمل گئے تھے