BREAKINGSUPER LEADS

تاریخ کا اہم لمحہ جب ملکہ الزبتھ کو پاکستا ن کی بھی ملکہ قرار دے کر اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

وقت اشاعت :9ستمبر 2022

ندیم رضا، دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، واشنگٹن ڈی سی ۔ تاریخ کا اہم لمحہ جب ملکہ الزبتھ کو پاکستا ن کی بھی ملکہ قرار دے کر اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ملکہ برطانیہ کی وفات پر پوری دنیا میں ان کی خدمات کو سراہا جارہا ہے اور ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ تاریخ کے جھروکوں میں ملکہ الزبتھ دوم کو پاکستان میں بھی سرکاری پروٹوکول مل چکا ہے ۔ 6 فروری 1952 کو  بادشاہ جارج ششم کی موت کے بعد بیٹی شہزادی الزبتھ پاکستان کی نئی حکمران بن گئیں۔ ملکہ الزبتھ کو پاکستان سمیت اپنے تمام علاقوں میں ملکہ قرار دیا گیا تھا۔ پاکستان میں 8 فروری کو گورنر جنرل نے اعلان کیا کہ ملکہ معظمہ الزبتھ دوم  دولت مشترکہ کے علاقوں کی سربراہ بن گئی ہیں۔ اسی دور میں  انہیں پاکستان میں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

مورخ اینڈریو میچی نے 1952 میں  ہی اس پروٹوکول کی تصدیق کر رکھی ہے ۔ 1953 میں ملکہ الزبتھ کی تاجپوشی کے دوران انہیں پاکستان کی ملکہ اور دولت مشترکہ قلمرو کا تاج پہنایا گیا۔ ملکہ نے تاجپوشی کے دوران یہ حلف لیا کہ وہ پاکستان کے  عوام پر لوگوں کے متعلقہ قوانین اور رواج کے مطابق حکومت کریں گی۔

پاکستان کے  اس وقت کے وزیر اعظم محمد علی بوگرا نے بھی اپنی اہلیہ اور دو بیٹوں کے ساتھ لندن میں تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس  پریڈ میں پاکستانی فوجیوں اور جہازوں نے بھی حصہ لیا تھا۔23 مارچ 1956 کو جمہوریہ آئین کو اپنانے پر پاکستانی بادشاہت   ختم ہوئی اور پاکستان دولت مشترکہ کا باضابطہ رکن ممالک بن گیا ۔ مورخین کے مطابق ملکہ الزبتھ نے صدر  مملکت کو تہیتی پیغام بھی بھیجا تھا۔ ملکہ نے 1961 اور بعد میں 1997 میں پاکستان کی آزادی کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کی تھی ان کے ساتھ شہزادہ فلپ ، ڈیوک آف ایڈنبرا بھی تھے۔

Related Articles

Back to top button