دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ راولا کوٹ کے رہائشی نے کروڑوں کی جائیداد مریم نواز کے نام کر دی ، ن لیگ کی صدربھی اس قدم کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ کے ر ہائشی زاہد حسین کا انوکھا قدم ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے ۔ ٹویٹر پر راجہ نادر نامی صارف کی جانب سے سب سے پہلے یہ معاملہ سامنے لایا گیا ہے ۔ راجا نادر نے ایک وصیت نامہ شیئر کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ زاہد حسین نامی شخص اپنی جائیداد مریم نواز کے نام کر رہا ہے ۔
جائیداد نام کرنے والا شخص کون ہے ؟
وصیت میں لکھا گیا ہے کہ زاہد حسین ولد ولایت حسین اپنے مکمل ہوش وحواس میں کسی کی مرضی اور جبر کے بغیر اقرار کرتا ہے کہ وہ اپنی پچاس ہزار کینال کی زمین مریم نواز دختر نوازشریف کے عنایت کرتا ہے ۔ زاہد حسین نے اپنی وصیت میں لکھا کہ مریم نواز اس جائیداد کا جو مرضی کریں ۔ یہ ان کی ملکیت ہوگی ۔ اس سکرین شارٹ کے وائرل ہونے کے بعد مریم نواز بھی مذکورہ شخص کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں ۔ انہوں نے ری ٹویٹ کیا اور لکھا کہ یا اللہ اس شخص نے ایسا کیوں کر دیا ؟ بلاشبہ یہ دل کو چھو لینے والی بات ہے ۔ اس ٹویٹ کے بعد تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔