دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ پرویز خٹک اور اسد قیصر کو اسٹیبلشمنٹ نے مذاکرات کے بہانے بلا کر پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا ، عمران خان کا دعویٰ، کچھ ہی دیر بعد پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک اور اسد قیصر کو اسٹیبلشمنٹ نے مذاکرات کے بلوایا تھا مگر دونوں کو بٹھا لیا گیااور باہر ہی نہیں آنےد یا گیا۔عمران خان نے دعویٰ کیا کہ پارٹی رہنماؤں کو مسلسل دھمکایا جارہا ہے ۔ مذاکرات کے بجائے پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ جمعرات کی رات کو ہی عمران خان کے دعوے کے بعد پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی وہ پہلے ہی مذمت کرچکے ہیں ۔ ایسے عناصر کو سزا ملنی چاہیے ۔ اس لئے واضح کیا جانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بطور پی ٹی آئی صدر خیبر پختونخوا مستعفی ہونے کا اعلان کر تے ہیں ۔