کورونا کو شکست دینے کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی ملکی سیاست میں واپسی ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں شہبازشریف کی گھر جا کر عیادت کی ۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما میڈیا سے گفتگو کرنے آئے اور حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
شہباز شریف نے کہا ملک مسائل میں کی پھنس چکا ہے ۔ ملکی تاریخ میں کبھی اتنے مسائل کا سامنا نہیں ہوا۔ گندم اور پٹرول کی بدترین قلت ہے ۔ سرکاری آٹا کھانے کے ہی قابل نہیں ۔ موجودہ حکومت عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین رہی ہے ۔
شہبازشریف نے کہا اپوزیشن کی مشترکہ رہبر کمیٹی کا اجلاس بلا رہے ہیں جس میں اے پی سی پر حتمی مشاورت ہوگی ۔ اپوزیشن متحد ہے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کےلئے تیار ہے ۔
حکومت کو مہلت نہیں دی جاسکتی:فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نےکہا حکومت کو مزید مہلت نہیں دی جاسکتی ۔ ملک مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اے پی سی پر مشاورت ہوگی ۔
پیپلز پارٹی سے رابطے ہیں ۔ بلاول سے بھی جلد ملاقات ہوگی ۔ انہوں نے کہا کسی صورت اس حکومت کو چلنے نہیں دیں گے ۔