پاکستان میں کورونا کے کیسز کم ہوتے ہی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔اسد عمر نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کی اور تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات اور ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ سینما اور تھیٹر بھی کھل سکیں گے ۔
یہ بھی پڑھیئے :پاکستان میں سکول کھولنے پر فریقین آمنے سامنے
ایکسپو ہالز اور بیوٹی سیلون بھی فعال ہونگے ۔ تمام بازار ، مارکیٹیں پرانے اوقات کے مطابق کھولنے کی اجازت ہوگی ۔
بازار ہفتے کو بند رکھنے کی پابندی بھی واپس لے لی گئی ۔ چودہ اگست پر نقل و حرکت محدود رکھنےکی پالیسی تیار کرنے کا بتایا گیا۔