BREAKING

نیب نیازی آمریت شرمناک ہے،شہباز

  شہبازشریف کی مریم نوازکی گاڑی پرپتھراؤ اور حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت اور آمریت  شرمناک اور قابل افسوس ہے۔

عمران خان سیاسی مخالفین کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں ۔ غیرجمہوری، غیرقانونی اور سیاسی انتقام کے منفی راستے  خطرناک ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:مریم کی پیشی پر ہنگامہ،پتھر کون لایا؟

عمران خان کسی صورت انتقام کی آگ  ٹھنڈی نہیں پڑنے دے رہے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے بھی نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کی مذمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنوں  پر  پولیس کی شیلنگ ، پتھراؤ اور طاقت کے غیر ضروری  استعمال کی مذمت کرتے ہیں ۔

حکومت اپوزیشن کی آواز دبانا چاہتی ہے ۔ مگر ناکامی ملے گی ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لیگی کارکنوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا

Related Articles

Back to top button