پنڈروا باکس کھل گیا، 700 سے زائد پاکستانیوں نے آف شور کمپنیاں بنائیں،7سیاستدان شامل

وقت اشاعت :4اکتوبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ پنڈروا باکس کھل گیا، 700 سے زائد پاکستانیوں نے آف شور کمپنیاں بنائیں،7سیاستدان شامل ،آئی سی آئی جے نے تفصیلات جاری کر دیں ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق  عالمی تنظیم آئی سی آئی جے نے آف شور کمپنیوں کے حامل افراد کی فہرست جاری کر دی ہے ۔ اس فہرست میں 700پاکستانیوں کے نام آئے ہیں ۔ وزیر خزانہ شوکت ترین ، وزیر صنعت خسرو بختیار  کے اہل خانہ، پنجاب کے سینئر وزیر وزیر عبد العلیم خان ،سینیٹر فیصل واوڈا ، وزیر آبی وسائل  مونس الہیٰ  کا نام  بھی اس فہرست میں شامل ہے ۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن بھی آف شو ر کمپنی کے مالک نکلے ۔  اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کا نام بھی آیا۔ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ سمیت  سابق فوجی افسران کے نام بھی پنڈروا باکس میں شامل  ہیں ۔