مریم نےغنڈہ گردی کرائی،نیب کی مقدمے کی درخواست

مریم نواز کی پیشی کے بعد  ہونے والی ہنگامہ آرائی پر نیب کابھی جواب سامنے آگیا۔

نیب کے جاری اعلامیہ کے مطابق ن لیگ  نے منظم ہنگامہ آرائی کی اور جان بوجھ کر حالات خراب کئے گئے ۔

 جاری  اعلامیہ کے مطابق مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں مؤقف لینے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ ان سے اراضی سکینڈل پر تحقیقات چل رہی تھیں ۔  

مریم نواز نے جواب دینے کے بجائے  منظم غنڈہ گردی کروائی،لیگی کارکنوں کے پتھراؤ سے   عملے کے کچھ افراد زخمی ہوئے،عمارت کو نقصان پہنچا،شیشے بھی  ٹوٹ گئے۔

نیب نے مقدمے کی درخواست بھی جمع کرا دی ۔ ہنگامہ آرائی کے بعد نیب نے مریم نواز کو واپس جانے کا کہہ کر پیشی منسوخ کر دی۔ مریم نواز کو اب اگلے ہفتے طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے : نیب نیازی آمریت شرمناک ہے ، شہبازشریف