BREAKING

وزرا کی اپنی ہی تعریفیں ۔۔ مگراپوزیشن نہیں مان رہی

ایک طرف وزرا اپنی ہی تعریفیں کر رہے ہیں مگر دوسری جانب اپوزیشن نہیں مان رہی ۔

اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت کی کارکردگی پر کھل کر تنقید کی  ۔ حکومتی بہترین  کارکردگی کے دعوے جھوٹے ہیں  ۔

شہباز شریف نے کہا کہ  حکومت کے دو سال  تباہی  کے سال ثابت ہوئے ۔  گورننس ، خارجہ پالیسی  اور معیشت تباہ ہوئی۔  

عمران خان کی بدانتظامی نے عوام کی  مشکلات بڑھا دیں ۔مہنگائی کا طوفان آگیا ہے ۔

عوام عمران خان کی حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں ۔ کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں جو تباہی کی داستان  نہ سنا رہا  ہو۔

اس موقع پر مریم  اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ بھی نہیں ۔ بہت جلد ناکام حکومت گھر بیٹھی ہوگی ۔

دو سالہ کارکردگی پر بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے2سال میں ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی۔  کشمیر سے سعودیہ تک خارجہ پالیسی ناکام رہی۔  

ملک میں سب سے زیادہ بیروزگاری  پی ٹی آئی  کے دور میں ہوئی ہے ۔ دو سال میں حکومت نے اپنی توجہ صرف انتقامی کارروائیوں پر مرکوز رکھی ۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان خود بھی نا امید ہیں اور عوام کو بھی نا امید کر رہےہیں ۔ خان صاحب  نے کہا  مجھ سے امید کم رکھنا آپ کو آخری سکون قبر میں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیئے :عمران خان کریز پر سیٹ ہو چکے بیٹنگ جاری

اس سےپہلے سراج الحق نے بھی حکومت کو ریڈار میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ناکام خارجہ پالیسی کا سہرا اسی حکومت کے سر ہے۔ کشمیر کا سودا کر دیا گیا ۔ حکمرانوں نے کبھی مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی نہیں دکھائی ۔

مولانا فضل الرحمان نے حکومتی دو سالہ کارکردگی پر آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا مہنگائی سے عوام کا جینا محال ہے ۔

Related Articles

Back to top button