نوازشریف کو واپس لانا آسان نہیں ،شیخ رشید نےکہاہے کہ قوانین پیچیدہ ہیں ۔ ن لیگ کے قائد کو واپس لانا مشکل ہے ۔
میڈیا سے گفتگومیں شیخ رشیدنے کہا کہ نواز شریف اتنے بھولے نہیں کہ شہباز شریف جیسی غلطی کریں ۔۔شہبازشریف واپس آکر پھنس گئے ہیں ۔
شہباز سوچ رہے تھے کہ کورونا کی آڑ میں آکر نمبر بنائیں گے اور ہیرو بن جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قربانی کافی ہے۔ عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے ۔ کپتان پہلے ہی نواز شریف کے باہر جانے پر پچھتا رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ مریم نوازنے جتنےپتھرمارے وہ شہبازشریف کی سیاست کو ختم کرنے کےلئے کافی ثابت ہوئے ہیں ۔
شہباز اورحمزہ کا کیس سنگین صورتحال اختیا ر کرے گا۔ وزیر ریلوے نے اپوزیشن کی اے پی سی پر بات کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیئے : نوازشریف کی حوالگی کےلئے برطانیہ کو خط
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی بیٹھک تنازع کا شکار ہو گئی ہے ۔ ملک لوٹنے والے کبھی ایک نہیں ہوسکتے ۔
اپوزیشن کی اے پی سی انکے ہی گلے پڑ جائے گی۔ شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو تحریری معاہدہ نہیں دیں گے،
عمران خان عثمان بزدار کیساتھ کھڑے ہیں۔