حکومت کا نوازشریف کی حوالگی کےلئے برطانیہ کو خط

حکومت کا نوازشریف کی حوالگی کےلئے برطانیہ کو خط۔۔ برطانیہ میں  پاکستانی ہائی کمشنر  نفیس زکریا نے باضابطہ طور پرحوالگی کا مطالبہ کردیا۔

خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف مختلف کیسز میں مطلوب ہیں ۔ 

انہیں عدالت سے ضمانت پر رہائی ملی تھی تاہم وہ واپس نہیں آرہے ۔

خط کے متن کے مطابق  نوازشریف کی فوری حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے

حکومت نے پھر نوازشریف کو واپس لانے کا اعلان کردیا۔ حکومتی ٹیم نے پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ سابق وزیراعظم لندن کی سڑکوں پر مزے سے چہل قدمی کررہے ہیں ۔ یہاں بہانہ بنا کر رفوچکر ہو گئے ۔

اب یہ باہر عیاشیاں کر رہے ہیں ۔  نوازشریف نے ایک انجکشن تک نہیں لگوایا۔  شہزاد اکبر نے کہا کہ ایسا رویہ کیسے برداشت کر سکتے ہیں ۔ 

اپوزیشن نے پہلے ایف اے ٹی ایف پر بلیک میل کیا۔ اب نوازشریف کی تصویر جاری کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے  کہ  ن لیگ قانون کو نہیں مانتی ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف خود کبھی واپس نہیں آئیں گے ۔ انہیں قانون کا سہارا لے کر واپس لانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیئے :شاہ محمود کس کے ملازم ہیں ؟

اس موقع پر شہزاد اکبر نے کہا  کہ شہبازشریف نے اپنے بھائی کی گارنٹی دی تھی ۔

شہبازشریف کو پکڑنا چاہیے ۔منی لانڈرنگ تمام جرائم کی ماں ہے ۔  شہبازشریف منی لانڈرنگ میں ملوث تھے ۔ پاکستان کیسے   گرے لسٹ میں نہ جاتا ۔

2 thoughts on “حکومت کا نوازشریف کی حوالگی کےلئے برطانیہ کو خط

Comments are closed.