دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ کرپشن پرپردہ ڈالنےکےلئےاے پی سی رکھی گئی،وزرا نے اپوزیشن کی بڑی بیٹھک پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ساتھ ہی عمران خان کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا این آر او نہیں ملےگا۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق اے پی سی کے دوران ہی حکومتی وزرا کا سخت ردعمل سامنے آیا۔
شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی سے حکومت پر دباؤ بڑھانا مشکل ہے ۔ کچھ بھی ہو جائے ، وزیر اعظم کرپشن کے خلاف جنگ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔یعنی کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔
اسد عمر نے ٹویٹ کیا کہ ووٹ کو عزت دی گئی تھی اسی لیے نواز شریف اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔شہزاد اکبر نے کہا بیماری کا بہانہ بنا کر باہر بیٹھے نوازشریف اپنے مذموم مقاصد بتا چکے ہیں ۔
شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن نتائج حاصل نہیں کر سکے گی ۔ ان لوگوں میں پہلے ہی بہت اختلافات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چور ٹولے کے ہاتھ کچھ نہیں آنا۔
یہ بھی پڑھیئے:عمران خان فوری استعفیٰ دیں ، اے پی سی اعلامیہ
فواد چودھری نے کہا ابو بچاؤ مہم کی اور قسط فلاپ،میڈیا کی آزادی کا اس سے بڑہ کر کیا ثبوت ہو گا کہ نواز شریف کی تقریر براہ راست دکھائی گئی ۔ اے پی سی مکمل ناکامی کی داستان سنا رہی ہے ۔
ادھر پنجاب کےو زیراعلیٰ نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2023 تک ایسی اے پی سی ہوتی رہیں گی ۔ حکومت مدت پوری کرے گی
One Comment