دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، پشاور ۔ زرعی یونیورسٹی پشاورمیں دوپٹہ لازمی لینےکانوٹیفکیشن جعلی نکلا ۔ اس حوالے سے یونیورسٹی رجسٹرار نے اعلامیہ جاری کر دیا ۔
سپر لیڈ نیوز کےمطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کسی نے شرارت کےطور پر چیف پراکٹرکے جعلی دستخط کےساتھ اعلامیہ جاری کیاہے۔چیف پراکٹرزرعی یونیورسٹی شعیب احمد نے سپرلیڈ نیوزکو بتایا کہ معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ کسی کوجامعہ کے ڈریس کوڈسے اعتراض ہوتووہ انتظامیہ کوشکایت کرسکتاہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اعلامیہ کی تحقیقات کے لئے پہلے ہی ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔ ترجمان یونیورسٹی کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کی درخواست کی جائے گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل زرعی یونیورسٹی کا ایک نوٹیفکیشن سامنے آیا تھا جس میں طالبات کو دوپٹہ یا چادر لینے کی وارننگ دی گئی تھی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی طالبہ کو بغیر دوپٹے جامعہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم منگل کےروز انتظامیہ نے اسے جعلی قرار دے دیا۔ زرعی یونیورسٹی پشاورمیں دوپٹہ لازمی لینےکانوٹیفکیشن جعلی نکلا جس کے بعد طالبات نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔واضح رہے کہ اس جعلی نوٹیفکیشن کےبعد سوشل میڈیا پر بھی سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔ پشاور کے ہی طلبہ و طالبات نے اس فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ طالبات کا مطالبہ تھا کہ ۔۔ یونیورسٹی جبر سے باز رہے کسی کو زبردستی دوپٹہ لینے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔