سلیکٹرز سن لو۔۔اب دوبارہ ایسی سلیکشن نہ کرنا، مریم نواز نے وزیر آباد جلسے میں ایک مرتبہ پھر جارحانہ انداز اپنایا۔ حکمران جماعت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
جلسےسے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ جب لوگ سلیکٹرز کو برا بھلا کہتے ہیں تو برا لگتا کیونکہ ادارہ تو آخر ہمارا ہے۔ لیکن سلیکٹرز سن لیں ، اب دوبارہ ایسی سلیکشن نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ملک کا بہت نقصان ہو چکا ہے ۔
سلیکٹرز بھی حکومتی کارکردگی سے پریشان ہیں ۔ ایک پیج والے بھی اختلافات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیرا شوٹرز کو سینیٹ کے ٹکٹ دیئے ۔ سینیٹ الیکشن کے دوران بھی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے ۔ ہر صوبے سے پی ٹی آئی والے اپنی جماعت کے خلاف کھڑے ہو گئے ۔پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ ووٹ مانگنے آئے تو ان کو چائے پلا کر پوچھنا کہ کہاں ہیں آپ کے کپتان کے پچاس لاکھ گھر؟ کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں ؟ پی ٹی آئی کے نمائندوں کو بٹھا کر مہنگی سبزیوں کے ہار بھی پہنا دینا۔ مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے بغیر پنجاب یتیم ہے۔تاجر، کسان ، مزدور سب خوار ہو رہے ہیں