BREAKING

لاہور سروسز ہسپتال سے کورونا ویکسین کا ہیر پھیر، اہم شخصیات کو نواز دیا گیا

علی نقوی، سپرلیڈ نیوز، لاہور۔ سروسز ہسپتال سے کورونا ویکسین کا ہیر پھیر، اہم شخصیات کو نواز دیا گیا ۔ بڑا سکینڈل سامنے آنے کےبعد صوبائی حکومت حرکت میں آگئی ۔ رپورٹ طلب کرلی گئی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق سروسز ہسپتال لاہورمیں کورونا ویکسین کی غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق   550 خوراکیں دوستوں اور اہم شخصیات کو لگادی گئی ہیں۔ اسی طرح    مزنگ ہسپتال میں  بھی بڑی کھیپ ضائع ہونے کا معاملہ منظر عام پر آگیا۔مناسب درجہ حرارت پر نہ رکھنے کی وجہ سے ویکسین ضائع ہوئی ۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد  کاکہنا ہے کہ  مزنگ اسپتال کے ایم ایس کو شدید غفلت کےباعث معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی  نوٹس لے لیا۔  محکمہ صحت سے رپورٹ طلب، غیر جانبدارانہ انکوائری کا حکم دے دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button