BREAKING

پاکستان میں مرغیاں پراسرار وائرس سے مرنے لگیں

وقت اشاعت :29مئی2021

سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ لاہور کی ویٹرنری یونیورسٹی میں مرنے والی چند مرغیوں کا پوسٹمارٹم کیا گیا ہے جس سے ثابت ہوا کہ پاکستان میں مرغیاں پراسرار وائرس سے مرنے لگی ہیں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق مرغیاں ایک نئے ایڈینو نامی مہلک وائر س کا شکار ہو رہی ہیں ۔ یہ وائرس کہاں سے آیا فی الوقت اس حوالےسے معلومات دستیاب نہیں  اس  نئے  وائرس سے یومیہ چار سے پانچ ہزار مرغیاں مر رہی ہیں ۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس بیماری کو روایتی رانی کھیت کی بیماری قرار دیا گیا تاہم اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ یہ ایڈینو وائرس ہی ہے ۔ ویٹرنری یونیورسٹی شعبہ مائیکروبیالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر طاہر یعقوب نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایڈینو وائرس  خطرناک ہے اس سے مرغیاں تیزی سے مر رہی ہیں ۔ یومیہ اوسط بھی بڑھتی معلوم ہو رہی ہے ۔

یہ وائرس مرغیوں کے  اعصابی نظام کو مفلوج کر دیتا ہے ۔ اس وائرس پر رانی کھیت ویکسین کام نہیں کر رہی ۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بیماری کے بعد بعض جگہوں پر چکن برائلر کی قلت ہے جبکہ بعض مقامات   پر خریداروں کی کمی نظر آرہی ہے ۔

Related Articles

Back to top button