BREAKING

تنخواہیں بڑھانے میں سندھ بازی لے گیا، 20فیصد اضافہ

وقت اشاعت :16جون،2021

سپر لیڈ نیوز، کراچی ۔ تنخواہیں بڑھانے میں سندھ بازی لے گیا، 20فیصد اضافہ ، سندھ کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔ ترقیاتی اخراجات 329ارب سے زائد رکھے گئے ہیں ۔

سپر لیڈ نیوز کےمطابق بجٹ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پیش کیا۔ بجٹ میں  ادویات خریداری کیلئے 18ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔  صوبائی اے ڈی پی کیلئے 222ارب 50کروڑ رکھنے کی تجویز ہے ۔ نئےبجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایاگیا۔  فلاحی منصوبوں کیلئے 293ارب روپے مختص کئےگئے ہیں ۔

بجٹ میں آئندہ مالی سال صوبے کی وصولیاں329ارب سے زائد،زراعت کی بحالی کے لیے تین ارب، شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے 16ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔  کم لاگت گھروں کے لیے دو ارب روپے، تعلیم کے شعبے کیلئے 277ارب روپے رکھے گئے۔اسی طرح وبائی امراض کے خاتمے کے لیے 24 ارب 73کروڑ روپے مختص ہیں ۔سندھ میں امن وامان برقرار رکھنےکے لیے 119ارب سے زائد خرچ کیے جائیں گے۔  

Related Articles

Back to top button