سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ کابل پر قبضے کی بڑی جنگ، طالبان محض 90کلومیٹر دور رہ گئے ، غزنی میں لڑائی جاری ، افغان فورسز پوری طاقت سے دارالحکومت کا دفاع کرنے لگیں ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی میں تیزی آگئی ہے ۔ غزنی شہر واپس لینے کے لئے آمنے سامنے لڑائی جاری ہے ۔ دونوں جانب سے راکٹ برسائے جارہے ہیں ۔ افغان میڈیا کےمطابق فورسز بھرپور مقابلہ کر رہی ہیں ۔طالبان کے پاس جدید اسلحہ ہے ۔ غزنی میں افغان دارالحکومت کابل کو جنوبی صوبے قندوز سے ملانے والی شاہراہ پر بھی بھاری ہتھیاروں سے جھڑپ کی اطلاع ہے ۔ غزنی شہر کے علاقے گنج اور شیخ اجل میں چیک پوائنٹس کے پاس طالبان اور افغان فورسز آمنے سامنے ہیں ۔ ان علاقوں میں شہری گھروں میں محصور ہو گئے ہیں ۔ حکومت نے موبائل فون سروس بند کر دی ہے ۔ رائٹرز کے مطابق دونوں جانب سے بھاری نقصان ہوا ہے تاہم اس کا فوری اندازہ لگانا مشکل ہے ۔ نوجوان شہری جھڑپوں میں افغان فورسز کا ساتھ دے رہے ہیں