BREAKING

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں عمران خان کو بلایا گیا نہ پوچھا گیا، مولانا

bahar ali , superlead malakand
بہار علی ، نمائندہ مالاکنڈ ڈویژن

سپر لیڈ نیوز،سوات۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں عمران خان کو بلایا گیا نہ پوچھا گیا، مولانا فضل الرحمان  نے پھر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے میں خطاب کےد وران مولانا فضل الرحمان نے  دعویٰ کیا کہ حال ہی میں قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی میں عمران خان کو پوچھا تک نہ گیا۔ نہ ہی کسی نے انہیں بلایا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ کے جانے کے دن قریب آگئے ۔

انہوں نے کہا کہ   ہمیں جمہوری مستقبل کی جانب جانا ہے ۔پاکستان میں جمہوریت نہیں یہ آمرانہ حکومت ہے جو سلیکٹڈ ہے ۔  عوام اس  ناجائز حکومت کو گرانے  میں سنجیدہ ہیں ۔ عمران خان کی  الیکشن سےپہلے اہمیت تھی نہ بعد میں ہے ۔ آئندہ بھی قومی منظر نامے میں ان کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی ۔

 آج سلیکٹڈ وزیراعظم مشرف کے خلاف  بول رہے ہیں ۔ پہلے کیوں آواز نہ نکلی ؟پہلے ریفرنڈم میں تو بھرپور ساتھ دیا تھا۔اس حکومت سے کسی بہتری کی امید نہیں رکھی جا سکتی ۔ مہنگائی کا حال سب کے سامنے ہے ۔ وہ دن دور نہیں جب وزیراعظم ہاؤس سے عمران خان بے دخل ہوگا۔پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں عمران خان کو بلایا گیا نہ پوچھا گیا، مولانا نے اس موقع پر وزرا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ واضح رہے کہ سوات جلسے کی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات پر اجازت نہیں دی تھی۔انتظامیہ نے دو روز قبل بھی درخواست مسترد کر دی تھی لیکن پی ڈی ایم رہنماؤں نے پابندی کو ہوا میں اڑ ادیا۔

Related Articles

Back to top button