فلپائن میں پاس آؤٹ ہونے والے فوجیوں کا جہاز کریش، 45ہلاک

وقت اشاعت :5جولائی2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ فلپائن میں پاس آؤٹ ہونے والے فوجیوں کا جہاز کریش، 45ہلاک  ہو گئے ، پچاس افرادکو بچا لیا گیا ۔ طیارے میں کل 95افراد سوار تھے ۔

سپر لیڈ نیوز مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق فلپائن میں  پاس آؤٹ ہونےو الے فوجی منزل تک نہ پہنچ سکے ۔ جہاز لینڈنگ کےد وران کریش ہو گیا۔ 45افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے بیشتر کی لاشیں نہ ملیں ۔ زندہ بچنے والے پچاس افراد  میں سے بھی بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ۔یہ حادثہ صوبہ سولو کے جزیرے پر لینڈنگ کے دوران  پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق  جہاز کے ایک انجن کا پریشر برقرار نہ رہا جس سے لینڈنگ میں مشکلات پیش آئیں ۔

پائلٹ نے طیارے کو بچانے کی بھرپور کوشش کی ۔ بعض عینی شاہدین نے لینڈنگ سےپہلےہی آگ لگنے کا بتایا مگر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ فلپائن میں پاس آؤٹ ہونے والے فوجیوں کا جہاز کریش، 45ہلاک ہونے کے بعد جوانوں کے گھرانوں میں کہرام مچ گیا ہے۔ فلپائنی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیشن بھی تشکیل دے دیا جس میں فوجی نمائندوں کے ساتھ سول حکومت کے نمائندے بھی شامل ہوں گے ۔دوسری جانب متاثرہ خاندانوں نے حکومت پر آگاہی نہ دینے کا الزام بھی لگایا ہے ۔