BREAKING

مون سون کا الرٹ جاری ، کیا کراچی پھر ڈوبے گا ؟

وقت اشاعت :9جولائی2021

قاسم چوہان ، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ مون سون کا الرٹ جاری ، کیا کراچی پھر ڈوبے گا ؟شہر کے بیشتر نالوں کو صاف نہیں کیا جا سکا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق محکمہ موسمیات نے 15جولائی سے بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے ۔ سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں ۔ میٹ آفس نے یہ بھی  پیشگوئی کی ہے کہ اس مرتبہ بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی ۔ دوسری جانب این ڈی ایم اے نے بھی ایسا ہی الرٹ جاری کیا ہے جس میں متعلقہ محکموں کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اہلیان کراچی کے اس الرٹ کے بعد ہوش اڑ گئے ہیں کیونکہ شہر کے بیشتر نالوں کی صفائی نہیں ہو سکی ۔

مرتضیٰ وہاب کی دی سپر لیڈ ڈاٹ کام سے گفتگو میں وفاق پر تنقید

اس حوالے سے دی سپر لیڈ ڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنی مدد آپ کے تحت بیشتر نالوں کی صفائی مکمل کرا دی ہے ۔ گجر نالے  کے چوک مقامات کو کھولنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

صوبائی حکومت نے وفاق کے جھانسے میں آئے بغیر اپنی استعداد کے مطابق دن رات ایک کیا ہے ۔ سب جانتے ہیں گزشتہ سال بھی بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نالے صاف کرنے کا ذمہ اپنے اوپر لیا تھا۔ مگر سب جانتےہیں کچھ ہی دنوں تک کام کیا گیا اس کے بعد وفاق نے ہاتھ کھینچ لیا۔ یہ لوگ صرف باتیں ہی کرنا جانتےہیں ۔

ایک سوال کے جوا ب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارشوں کا الرٹ جاری ہونے کے باوجود سندھ حکومت بہتر انداز میں چیلنج سے نمٹے گی کیونکہ پیپلز پارٹی حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ کے الیکٹرک پر بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ اس مرتبہ غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔  

Related Articles

Back to top button