پہلی بارتماشائیوں کےبغیراولمپکس کیسےہوں گے؟

وقت اشاعت :9جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ پہلی بارتماشائیوں کےبغیراولمپکس کیسےہوں گے؟ کورونا کے باعث جاپانی حکومت کے فیصلے کے بعد شہریوں میں بے چینی پھیل گئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق جاپان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ٹوکیو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ جاپانی حکومت نے رواں ماہ سے شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپکس بغیر شائقین  کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔جس سے ایڈوانس بکنگ کرانے والے شائقین مایوس ہو گئے ۔ بعض کھیلوں کی ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں ۔ جس پر جاپانی کھیل کی وزارت نے رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ شائقین سٹیڈیمز میں جانے سے محروم رہنے پر مایوس ہو گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ کورونا ایمرجنسی کا اطلاق 22 اگست 2021 تک ہوگا۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بعض حلقے  اولمپکس ایک مرتبہ پھر ملتوی کرنے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں ۔ گزشتہ روز جاپان میں دو ہزار سے زائد کورونا کیس سامنے آئے تھے۔ صرف ٹوکیو میں  920 کیسز رپورٹ ہوئے۔ شیڈول کے مطابق  ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے شروع ہوں گے،، 8 اگست کو اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ پہلی بارتماشائیوں کےبغیراولمپکس کیسےہوں گے؟ جاپان بھر میں اس وقت سب سے بڑی بحث یہی ہے ۔