BREAKING

جڑانوالہ میں شوہرنے لیڈی کانسٹیبل کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، فیصل آباد۔ جڑانوالہ میں شوہرنے لیڈی کانسٹیبل کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق فیصل آباد کے قریب جڑانوالہ شہر میں ایک اور غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ تھانہ صدر جڑانوالہ میں لیڈی کانسٹبل کو قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ لیڈی کانسٹیبل ثمینہ کوثر کو اس کے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ ملزم نعیم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کی بیوی سے اکثر لڑائی رہتی تھی ۔ وہ اکثر اپنی کانسٹیبل بیوی پر شک کرتا ۔ محلے داروں کے مطابق ان کے گھر سے اکثر لڑنے کی آوازیں آتی تھیں جبکہ ملزم نشہ بھی کرتا تھا۔ نمائندہ دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کچھ عرصہ قبل لیڈی کانسٹیبل اپنے میکے بھی رہی اور وہاں سے ڈیوٹی پر جاتی رہی ۔ ملزم نے موقع ملتے ہی فائر کھول دیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے ۔ ملزم کے خلاف خاتون کے اہل خانہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button