شادی سے انکار پر قتل ہونے والی عاصمہ رانی کے والد پر رقم لے کر ملزم کو معاف کرنے کا انکشاف

وقت اشاعت :6ستمبر2021

رحیم یوسفزئی ، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام پشاور۔ شادی سے انکار پر قتل ہونے والی عاصمہ رانی کے والد پر رقم لے کر ملزم کو معاف کرنے  کا انکشاف  ، صلح کی باقاعدہ تقریب رکھی گئی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق لکی مروت میں عاصمہ رانی قتل کیس میں صلح کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ مقتولہ عاصمہ رانی کے والد غلام دستگیر نے قاتل مجاہد آفریدی کو فی سبیل اللہ معاف کرنے کا اعلان کردیا۔سیاسی وسماجی رہنماؤں اورمروت قومی جرگہ نے صلح کو مسترد کر دیا۔  مقامی شہریوں نے دعویٰ کیا کہ عاصمہ رانی کے والد نے دباؤ میں آکر رقم پکڑ لی ہے اور قاتلوں کو معاف کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ رائے نورنگ میں  منعقدہ صلح کی تقریب میں مجاہد آفریدی کے خاندان، آفریدی قوم اور تبلیغی مرکز کے علماءنے شرکت کی۔

اس موقع پر مقتولہ کے والد غلام دستگیر نےقاتل مجاہد آفریدی کو معاف  کیا توزیادہ تر لوگ حیران رہ گئے ۔ دوسری جانب شہرکے سماجی حلقوں نے عاصمہ کے اہل خانہ پر کڑی تنقید کی ہے ۔ مروت قومی جرگہ نے صلح کو مسترد کر تے ہوئے تقریب کا بائیکاٹ کیا۔عاصمہ رانی کومجاہدآفریدی نے شادی سے انکار پر جنوری دوہزار اٹھارہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔