مبینہ مذہبی توہین پر چارسدہ کے نواحی علاقے میں مشتعل عوام نے پولیس سٹیشن جلا دیا

وقت اشاعت :29نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، پشاور۔ مبینہ  مذہبی توہین  پر چارسدہ کے نواحی علاقے میں مشتعل عوام نے پولیس سٹیشن جلا دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق چارسدہ کی تحصیل تنگی میں مقامی افراد کے مطابق ایک شخص نے توہین مذہب کی ۔ پولیس  نے اس شخص کو پکڑ کر تھانے میں بند کردیاتاہم کچھ دیر بعد عوام مشتعل ہو گئے ۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا کہ مبینہ طو رپر توہین مذہب کرنے والے شخص کو ان کے  حوالے کر دیا جائے ۔

پولیس کے انکار پر عوام نے پولیس سٹیشن کا گھیراؤ کر لیا اور توڑ پھوڑ شروع کردی ۔ اس طرح دیکھتے ہی دیکھتے جلاؤ گھیراؤ شروع ہوگیا۔ مظاہرین نے مندنی کا پولیس سٹیشن نذر آتش کر دیا۔ گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی ۔اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی ، لاٹھی چارج کیا جبکہ آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔ ایس ایچ او بہرہ مند کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی  ہے  اور اسے قانون کے مطابق عدالت میں  پیش کیا جائے گا۔ عوام کو قانون ہاتھ میں لینے  کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔