اتارو اپنے پودے ۔۔نکلو یہاں سے

پاکستان میں شجرکاری مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔ لیکن  خیبر کی تحصیل باڑہ میں شجر کاری مہم تنازع کا شکار ہوگئی ۔

اجازت کے بغیر شجرکاری  کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اہل علاقہ نے انتظامیہ اور ٹائیگر فورس پر دھاوا بول دیا۔ مکینوں نے کہا کہ ان کی اجازت کے بغیر ہی ان کی ہی اراضی  پر  شجرکاری شروع کر دی گئی ۔

حکومت ایسے ہی ہماری زمین پر قبضے کرلیتی ہے  ۔ ہماری اجازت کے بغیر پودے لگانے کا کیا جواز ہے ؟  اہل علاقہ نے محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ   کے لگائے  پودے اکھاڑ پھینکے۔

اس موقع پر ٹائیگر فورس اور محکمہ جنگلات   کے افسروں کو بھاگ کر جان بچانا پڑی ۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔

وزیراعظم نے شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

وزیراعظم  عمران  خان نے پودا لگا  کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں اسلام آبادمیں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر ماحولیات زرتاج گل نے بھی شرکت کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آبادمیں ایک تقریب کےد وران شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، سپر لیڈ فائل فوٹو

وزیراعظم نے منصوبے کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان  موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔اس فہرست میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے جو تشویشناک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں شجرکاری پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے بہت نقصان ہوا۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے  ہی دوسال  میں گندم کی کم پیداوار ہوئی ہے ۔

اگر  ہم نے برقت اقدامات نہ کیے تو ملک ریگستان بن جائے گا۔ وزیراعظم   نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی بہت بڑا چیلنج ہے ۔۔ اگر گلیشئر پگھلتے رہے تو بہت نقصان ہوگا۔

چین،کویت،یمن اور آذربائیجان  کے سفیر بھی وزیراعظم کی شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے۔

پنجاب اور  خیبر پختونخواہ   چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گرین اورکلین پاکستان کیلئے سب مل کرشجرکاری مہم میں بھرپورحصہ لیں ۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا ہے ۔۔