دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، پشاور۔ شوہر کی جانب سے اولاد نہ ہونے کے طعنے ، پشاور میں خاتون کی خود کشی ، واقعہ تھانہ خزانہ کی حدود میں پیش آیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پشاور کے علاقے تھانہ خزانہ کی حدودمیں خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق خاتون شوہرکی جانب سےاولادنہ ہونے کے طعنوں سے پریشان رہتی تھی ۔ پیر کی شام اس نے زہریلی گولیاں کھاکرزندگی کاخاتمہ کیا۔ خاتون کی لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر بھی پولیس اہلکار ہے ۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ خاتون کے سسرال والوں کے بھی بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے