پاکستان میں دسمبر 2021تک 7کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ٹارگٹ

وقت اشاعت :1 جون2021

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ کورونا ویکسین کی چھٹی کے لئے حکومت نے ایکشن پلان میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان میں دسمبر 2021تک 7کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ٹارگٹ  مقرر کر دیا گیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق کورونا سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت نے ویکسی نیشن میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں سال کے آخر تک سات کروڑ شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اگلے دو ماہ تک پاکستان میں مزید دو کروڑ کورونا ویکسین کی خوراکیں پہنچ جائیں گی ۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ سال کے آخر تک ٹارگٹ پوراکیا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ویکسین ضرور لگوائیں ۔میڈیا کو آگاہی دیتے ہوئے اسد عمر نے عید پر پابندیوں کاتذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی عید پر پابندیوں کی وجہ سے کورونا نہیں پھیلا جس پر خوشی ہے ۔ امید ہے حکومت بڑی عید  پر پابندیاں نہیں لگائے گی مگر اس کے لئے شہریوں کو ایس او پیز کی پاسداری کرنا ہوگی ۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح 11 فیصد سےگرکر 4 فیصد پر آگئی ہے۔