BREAKINGPAKISTAN

کورونا کے خلاف انتظامات بہتر، ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان کی تعریف

وقت اشاعت :26ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ،اسلام آباد۔ کورونا کے خلاف انتظامات  بہتر، ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان کی تعریف،ویکسی نیشن کے نظام کی بہتری پر بھی زور دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ڈبلیو ایچ او کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پلیتھا گوجے رتنا نے کہا کہ  سات ممالک بہت اچھا کام کر رہے ہیں،  پاکستان اس میں سر فہرست ہے ۔ ویکسی نیشن میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ویکسی نیشن کے باعث اموات کی شرح میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چوتھے فیز سے گزر رہا ہے مگر خوش قسمتی سے شرح اموات کم ہے ۔پاکستان نے 56 ملین افراد کو ویکسینیٹ کر لیا گیا ہے ۔ دونوں خوراکیں حاصل کرنے والوں کی تعداد 25 ملین ہے۔ کئی ممالک جن کا ہیلتھ سسٹم بہت اعلیٰ ہے وہ  بھی اچھا کام نہیں کر رہے۔

Related Articles

Back to top button