آئس لینڈ کے انتخابی نتائج ،50فیصد سے زائد خواتین ارکان کامیاب

وقت اشاعت :27ستمبر2021

 دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لندن ۔ آئس لینڈ کے انتخابی نتائج ،50فیصد سے زائد خواتین ارکان کامیاب ہو گئیں ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق آئس لینڈ یورپ   میں پچاس فیصد سے زائد خواتین ارکان اسمبلی کا حامل پہلا ملک بن گیا ہے ۔

 نئے انتخابی نتائج کے مطابق نومنتخب پارلیمنٹ میں 50 فیصد سے زائد خواتین رکن منتخب ہونے پر ملک کی خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اس سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایک ریلی بھی نکالی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق  63 رکنی پارلیمنٹ میں سے 33 نشستیں خواتین نے جیتی ہیں اس طرح  پارلیمنٹ میں خواتین کا حصہ 52فیصد ہو گیا ہے ۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل کسی یورپی ملک میں 50 فیصد سے زائد خواتین ارکان پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہیں البتہ سوئیڈن میں 47 فیصد کے قریب نشستیں خواتین کے پاس ہیں۔