دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ پنڈروا باکس کھل گیا، 700 سے زائد پاکستانیوں نے آف شور کمپنیاں بنائیں،7سیاستدان شامل ،آئی سی آئی جے نے تفصیلات جاری کر دیں ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عالمی تنظیم آئی سی آئی جے نے آف شور کمپنیوں کے حامل افراد کی فہرست جاری کر دی ہے ۔ اس فہرست میں 700پاکستانیوں کے نام آئے ہیں ۔ وزیر خزانہ شوکت ترین ، وزیر صنعت خسرو بختیار کے اہل خانہ، پنجاب کے سینئر وزیر وزیر عبد العلیم خان ،سینیٹر فیصل واوڈا ، وزیر آبی وسائل مونس الہیٰ کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے ۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن بھی آف شو ر کمپنی کے مالک نکلے ۔ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کا نام بھی آیا۔ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ سمیت سابق فوجی افسران کے نام بھی پنڈروا باکس میں شامل ہیں ۔