دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔ عالیہ بھٹ انٹرنیشنل فیشن برانڈ کی پہلی بھارتی گلوبل ایمبیسڈر بن گئیں
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عالیہ بھٹ نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر خبر دیتے ہوئے لکھا کہ گوچی کمپنی نے انہیں اپنا سفیر مقرر کر دیا ہے ۔ عالیہ بھٹ کے مطابق عالمی برانڈ کو بھارت میں روشناس کرایا جائے گا۔ اسی طرح اس برانڈ کو عالمی سطح پر بھی تشہیر کے لئے انہیں چنا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اس برانڈ کی شاندار روایات نے انہیں بے حد متاثر کیا ہے ۔ ایک اہم سنگ میل ہے جو عبور کرلیا ہے ۔ اس برانڈ کی مصنوعات بہت خوبصورت اور با کمال ہیں۔ عالیہ بھٹ کی جانب سے خبر شیئر کرنے کے بعد انہیں مبارکبادیں دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ انوشکا شرما، جھانوی کپور سمیت دیگر اداکاراؤں نے انہیں مبارکباددی ہے ۔