جیمزبانڈسیریزکےسب سےپہلےہیروشان کونری نہ رہے

تاریخ اشاعت:1 نومبر

سپرلیڈ،واشنگٹن ڈی سی ۔ جیمزبانڈسیریزکےسب سےپہلےہیروشان کونری نہ رہے ۔ ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکارشان کونری  نوے برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ شان آخری عمر میں بھی تندرست رہے۔

انہوں نے ایکشن سیریز کی سات فلمیں کیں ۔ جیمز بانڈ سیریز کی پہلی سات فلموں میں مرکزی کردار نبھانے  والے شان کونری   فلم نگری میں اہم مقام رکھتےتھے ۔ ملکہ برطانیہ  نے سرکے خطاب  سے نوازا۔ کونری ہی تھے جن کی وجہ سے  جیمز بانڈ کے کردار  کو ذبردست پذیرائی ملی ۔ 1930 میں پیدا ہونے والے عظیم اداکار نے شوبز میں آنے سے قبل دودھ فروش، بس ڈرائیور ا ور باڈی بلڈر سمیت بہت سی چھوٹی چھوٹی ملازمتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیئے:وینس میں فلمی ستارے زمین پر اتر آئے

شان کونری نے آسکر سمیت کئی ایوارڈ اپنے نام کئے ۔
فوٹو کریڈٹ:واشنگٹن پوسٹ

شوبز میں قدم رکھنے کے بعد ان کی قسمت کا ستارہ 1957 میں اس وقت چمکا جب انہیں فلم نو روڈ بیک  میں کام ملا۔ 60 اور 70کی دہائی میں  بطور جیمز بانڈ  ان کا مکمل راج رہا۔

شان کی دیگر مقبول فلموں میں دی ہل، ٹائم بینڈٹس،ہائی لینڈر،رائزنگ سن، دی راک   اور انڈیانا جونز شامل ہیں۔ شان کونری  نے آسکر سمیت تمام بڑے ایوارڈز اپنے نام کئے ۔ جیمزبانڈسیریزکےسب سےپہلےہیروشان کونری نہ رہے مگر ان کے مداحوں نے لاکھوں کی تعداد میں پیغامات سوشل میڈیا پر وائرل کر کے یہ ثابت کردیا کہ شان کونری ایک لیجنڈ تھے اور دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔