ENTERTAINMENT

بالی ووڈ میں دوران آڈیشن ہراسگی کا ایک اور انکشاف

رشمی دیسائی نے کہا ہے کہ جب وہ آڈیشن کےلئے آئیں تو ڈائریکٹر نے انہیں نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کی کوشش کی تھی

ممبئی : بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ اداکارہ رشمی دیسائی نے کہا ہے کہ جب وہ آڈیشن کےلئے آئیں تو ڈائریکٹر نے انہیں نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کی کوشش کی تھی ۔ رشمی دیسائی نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ یہ سچ ہے کاسٹنگ کاؤچ آسان نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ ایک آڈیشن کےلئے گئیں تو وہاں موجود ایک شخص نے ڈرنک میں بے ہوشی کی دوا ملی دی تھی ۔ آڈیشن  کے وقت کمرے میں ان کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا۔ اسی دوران ایک شخص نے  انہیں بے ہوش کرکے غیر اخلاقی حرکت کرنے کی کوشش کی۔  کسی طرح وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں ۔

Related Articles

Back to top button